فرق نہیں پڑتا Û”Û”Û”Û”Û”Û” عمران Ù…Ø+مود

farq nahin parta.jpg
تصوف کا پہلامرØ+لہ اللہ تعالیٰ Ú©ÛŒ پہچان، دوسرا مرØ+لہ نبی کریم ï·º Ú©ÛŒ پہچان ØŒ تیسرا مرØ+لہ اپنی پہچان ØŒ چوتھا مرØ+لہ دنیا Ú©ÛŒ پہچان اورانسانوں کا اØ+ترام Ùˆ خیال ØŒ پانچواں مرØ+لہ آخرت Ú©ÛŒ پہچان اور چھٹا مرØ+لہ Ø+اصل شدہ پہچانوں Ú©ÛŒ تبلیغ ہے Û” ان مراØ+Ù„ میں سے گزر کر اپنی عبادات اور معاملاتِ زندگی Ø·Û’ کرنے والا بندہ، عام بندوں سے مختلف اور اہم ہوتا ہے۔ اس بندے Ú©Ùˆ صوفی کا نام دیں، فقیر کہیں یا درویش، ولی کہیں یا پیر Ùˆ مرشد، اس سے فرق نہیں پڑتا۔ بات ساری اتنی ہے کہ اس Ù†Û’ اللہ Ú©ÛŒ عطا کردہ خوبیوں Ùˆ علم Ú©Ùˆ کتنے بندوں تک پہنچایا اور کتنے بندوں Ù†Û’ اس سے Ø+اصل کیا۔
تصوف Ùˆ روØ+انیت کا بنیادی مقصد اصلا Ø+ اور سکونِ روØ+ Ùˆ قلب ہے، اس لئے ان Ú©Ùˆ اپنانے میں کوئی Ø+رج نہیں کیونکہ اگر اچھا شیخ، صوفی، مرشد مل جائے تو معاملات میں آسانی ہو سکتی ہے۔ جو خالص Ùˆ سچا صوفی ہوتا ہے وہ اللہ Ú©ÛŒ رضا میں راضی رہتا ہے۔ اس کا باطن صاف Ùˆ شفاف ہوتا ہے۔وہ جیسے باہر سے پاک ہوتا ہے ویسے ہی اندر سے۔ وہ اللہ اور رسول اکرم ؐسے ایسی Ù…Ø+بت کرتا ہے کہ اس Ú©Û’ اندر روØ+انیت اور نورانیت بسی ہوتی ہے Û” صوفیاء کرامؒ اپنے موجودہ دور Ú©Û’ Ø+ساب سے اپنی باتوں اورکردار Ú©Û’ ذریعے لوگوں کوراہِ ہدایت Ú©ÛŒ طرف Ù„Û’ کر آتے ہیں۔
صوفی Ú©Ùˆ دنیا Ú©ÛŒ خواہشات Ú©ÛŒ پروا ہ نہیں ہوتی وہ Ø+رصِ دنیا سے دور رہتا ہے۔ اس Ú©ÛŒ دانش بھری باتوں سے لوگوں Ú©Û’ مسئلوں کا Ø+Ù„ نکلتا ہے تصوف Ùˆ روØ+انیت میں داخل بندہ، دنیا والوں Ú©Û’ قریب ہوتا ہے اور ان کوبھی اپنے قریب کرتا ہے۔ صوفیاء کرام متقی اور پرہیز گار ہوتے ہیں اپنی عبادت Ùˆ اعمال اور دیگر معاملات ِ زندگی میں پر سکون ہوتے ہیں۔ ایک صوفی دنیا کیلئے چراغ Ú©ÛŒ مانند ہوتا ہے جو خود جلتا ہے اور دوسروں Ú©Ùˆ روشنی فراہم کرتا ہے، خود تکالیف میں سے گزرتا ہے لیکن دوسروں Ú©Ùˆ راØ+ت پہنچانے کیلئے دعا Ú¯Ùˆ رہتا ہے اور دوسروں Ú©Ùˆ تکالیف میں سے نکالنے کیلئے تدبیر کرتا ہے۔ صوفی راستہ دکھاتا ہے، راستہ روکتا نہیں Ù…Ø+بت کرتا ،بانٹتا اورخوش اخلاق ہوتا ہے ،غصہ بھی کرے تو اصلا Ø+ کیلئے ،وہ مدد کرتا ہے مگر صلہ نہیں مانگتا کیونکہ اس Ú©ÛŒ لو اللہ Ú©Û’ ساتھ Ù„Ú¯ÛŒ ہوتی ہے۔وہ گھبراتا نہیں، صوفی تیز بارشوں میں ایک سائبان Ú©ÛŒ مانند گرمی میںایک سایہ دار درخت اور سردی میں گرم چادر Ú©ÛŒ مانند ہوتا ہے۔ وہ فطرت اور قدرت Ú©Û’ نظاروں سے خاص شغف رکھتا ہے۔ وہ ان سب میں اللہ Ú©Ùˆ تلاش کرتا ہے۔
صوفی کبھی بھی ظالم نہیں ہوگا۔ وہ نا انصافی، Ø+Ù‚ تلفی جیسی بیماریوں Ú©Û’ سنگین جرائم سے دور رہتا ہے Û” صوفی جھو Ù¹ اور بد اخلاقی سے دور رہتا ہے۔ چونکہ صوفی Ú©ÛŒ ذات معصوم نہیں، اس لئے ان سے بھی غلطی سرزد ہو سکتی ہے لیکن صوفی Ú©ÛŒ ذات میں خیر کا عنصر غالب ہوتا ہے اوربرائی Ùˆ غلطی کا عنصر بہت Ú©Ù… یعنی نہ ہونے Ú©Û’ برابر۔
واصف علی واصفؒ کا بہت خوبصورت قول ہے کہ ''خواہشات دلوانے والا بزرگ اور ہے اور خواہشات سے نجات دلانے والا بزرگ اورہے‘‘۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ سب Ú©Ú†Ú¾ ہمیں ہماری مرضی Ú©Û’ مطابق اس دنیا میں نہیں مل سکتا، اس لئے جو نہیں ملا اس کیلئے گلہ نہ کریں، جو ملا اس پر شکر ادا کریں۔ تصوف Ùˆ روØ+انیت Ú©ÛŒ بھی الگ الگ تعریفیں ہیں، مقصد سب کا اللہ اور رسول ï·º Ú©Û’ قریب ہونا ØŒ باطنی Ùˆ روØ+انی سکون پانا، فیض Ø+اصل کرنا اور آگے انسانوں تک پہنچانا ہے Û”